مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے امریکی صدر کی ٹیرف پالیسی کے جواب میں امریکی اشیاء پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 10 اپریل سے لاگو ہو گا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کو امریکہ کی طرف سے چینی اشیاء پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بیجنگ کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
چین کے فوری ردعمل سے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بجائے سخت موقف اختیار کرنے جا رہا ہے۔
بیجنگ نے جوابی کاروائی کے طور پر، 16 امریکی کمپنیوں پر ایکسپورٹ کنٹرول لگایا ہے جب کہ اس ملک سے منسلک چھ کمپنیوں کی چین کو ایکسپورٹ اہلیت کو معطل کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ