29 جون، 2023، 12:20 AM

ایرانی صدر کی عیدالاضحیٰ کی آمد پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مبارکباد

ایرانی صدر کی عیدالاضحیٰ کی آمد پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مبارکباد

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں مسلم ممالک کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی آمد پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اس موقع پر ہم مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے اتحاد اور سربلندی کا مشاہدہ کریں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز اپنے الگ الگ پیغامات میں مسلم ممالک کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی آمد پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اس موقع پر ہم مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے اتحاد اور سربلندی کا مشاہدہ کریں اور اسی طرح تمام مسلم اقوام دین مبین اسلام کی اعلی تعلیمات کے سائے میں عزت و کمال اور شائستگی کے راستے پر چلتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اسلام کی سربلندی کا باعث بن سکیں۔

آیت اللہ رئیسی نے مزید کہا کہ عیدالاضحی خدا کی عبادت کا خالص ترین مظہر اور اس کے احکام کی طرف توجہ کا نام ہے۔ اس دن حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا سے ایثار و قربانی کے علمبردار کا لقب پایا اور امتحان الہی میں سرخرو ہوئے۔

News ID 1917479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha