28 جون، 2023، 11:29 AM

ایرانی صدر آیت رئیسی اور آرمینیا کے وزیر اعظم کی علاقائی صورت حال کے بارے میں گفتگو

ایرانی صدر آیت رئیسی اور آرمینیا کے وزیر اعظم کی علاقائی صورت حال کے بارے میں گفتگو

آرمینیا کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایران کے صدر اور آرمینیا کے وزیر اعظم کے درمیان خطے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ٹیلی فونک مشاورت کا اعلان کیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے آرمینیائی پریس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آرمینیا کے وزیر اعظم کے دفتر نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ٹیلیفون پر بات چیت کا ذکر کیا گیا ہے۔

مذکورہ ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمینیا کے وزیر اعظم اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس ٹیلی فونک مشاورت میں علاقائی پیشرفت، ایروان اور تہران کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے ایجنڈے میں شامل دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

آرمینیائی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین نے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دریں اثناء آرمینیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایلن سیمونیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر عباس بدخشاں ظہوری کہ جو سبکدوش ہونے والے ہیں، سے ملاقات اور گفتگو کی۔

آرمینیائی پارلیمنٹ کی پریس سروس نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے تہران اور ایروان کے درمیان تعلقات کو مستحکم اور مضبوط بنانے نیز تعاون کو فروغ دینے کی ایرانی سفیر کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران آرمینیا کا خصوصی دوست رہا ہے اور رہے گا۔ اور ایران ایک ایسا ملک ہے جس نے اپنی متوازن پالیسی سے خطے میں امن قائم کرنے اور استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے۔ 

ایلن سمونیان نے اس سلسلے میں کہا کہ ایران آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے؛ ایسے تعلقات جو تاریخی ثقافتی روابط، باہمی اقتصادی مفادات کے ساتھ ساتھ متعدد علاقائی مسائل کے لیے مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔

News ID 1917459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha