6 جون، 2025، 11:41 PM

صدر پزشکیان اور آرمینیائی وزیر اعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

صدر پزشکیان اور آرمینیائی وزیر اعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور آرمینیائی وزیر اعظم پاشینیان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان کے درمیان جمعہ کے روز ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

صدر پزشکیان نے آرمینیائی وزیر اعظم کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تاریخی، ثقافتی اور دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیا، اور مستحکم اور دیرپا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یقینا دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی عزم کی روشنی میں وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔ ہم آرمینیا کے دورے کے خواہاں ہیں اور اس دورے کے لیے ضروری منصوبہ بندی کو ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم پاشینیان نے عید قربان کے موقع پر صدر پزشکیاں کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور آرمینیا کے دوطرفہ ایجنڈے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

نیکول پاشینیان نے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یریوان کے حکام صدر پزشکیاں کے آرمینیا کے متوقع دورے کے منتظر ہیں تاکہ وہ براہِ راست ملاقات کر کے مشترکہ اہداف کے حصول اور دونوں اقوام کے مفادات کے تحفظ پر مشاورت کرسکیں۔

News ID 1933263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha