12 اپریل، 2025، 1:29 PM

عمان مذاکرات، منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں، عراقچی

عمان مذاکرات، منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارا مقصد ایک منصفانہ اور باعزت معاہدے تک پہنچنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات میں پوری سنجیدگی کے ساتھ شرکت کی ہے اور ہمارا مقصد ایک منصفانہ اور باعزت معاہدے تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ہمراہ جو ٹیم مذاکرات میں شریک ہے، وہ اس مخصوص شعبے میں ماہر افراد پر مشتمل ہے جنہیں ماضی میں بھی ایسے مذاکرات کا تجربہ حاصل ہے۔

عراقچی نے کہا کہ اگر مذاکرات کا دوسرا فریق بھی اسی نیت اور رویے کے ساتھ آگے بڑھے، تو ابتدائی مفاہمت کی امید کی جاسکتی ہے جو آگے چل کر مذاکراتی عمل کی راہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس ملاقات میں بنیادی اور اصولی امور پر روشنی ڈالی جائے گی اور اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا تو مذاکرات کے شیڈول پر بھی فیصلہ ممکن ہے تاہم اس بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فی الحال جو چیز واضح ہے وہ یہ کہ مذاکرات بالواسطہ ہوں گے اور ایرانی نقطہ نظر سے یہ صرف جوہری امور تک محدود رہیں گے۔ ہم ایک ایسے معاہدے کے خواہاں ہیں جو برابری کی بنیاد پر ہو اور ایران کے قومی مفادات کے تحفظ کا باعث بنے۔

News ID 1931789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha