مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب کی ہدایات پر عمل دشمن کے خلاف میدان جنگ میں کامیابی کی بنیادی شرط ہے، جبکہ قومی اتحاد بھی فتح کے لیے ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق باقر قالیباف نے سماجی رابطے کے ایک پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مقدس اتحاد پر اصرار محض ایک اخلاقی یا سماجی نصیحت نہیں بلکہ دشمن کے خلاف جدوجہد میں کامیابی کی لازمی شرط ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کے شرعی اور قومی حکم پر عمل کو قومی مزاحمت اور ملکی نظم و نسق میں اپنی تاریخی ذمہ داری کا اہم حصہ سمجھنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ