مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس کی میزبانی ائمہ جمعہ کی پالیسی ساز کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حاج علیاکبری نے کی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ نے گزشتہ ایک سال کی خارجہ پالیسی کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کی جانب سے صہیونی رژیم اور امریکہ کی ہمہ جہتی یلغار کے مقابلے میں شجاعانہ دفاع، ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ مسلسل ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے سرگرم ہے اور قومی وحدت و انسجام کی حفاظت، دشمنوں کی شرارتوں کا مقابلہ کرنے میں کامیابی کی لازمی شرط ہے۔
عراقچی نے دشمنوں کے ناجائز اور غیر معقول مطالبات کو ناکام بنانے میں ایرانی عوام کی غیر معمولی ہمت اور حمیت کو داد دیتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب کی بصیرت، شجاعت اور مضبوط ارادے، مسلح افواج کی جانفشانی اور ایرانی قوم کے اتحاد و یکجہتی اس تاریخی کامیابی کے کلیدی عناصر ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی طاقت اور اقتدار کو دفاعی پہلوؤں سمیت مختلف شعبوں میں مسلسل تقویت دینا ضروری ہے۔ انہوں نے سماجی طاقت اور قومی انسجام کے تحفظ و ارتقا، اقتصادی مسائل کے حل کی کوششوں اور صدرِ محترم و حکومت کی دن رات جدوجہد وضاحت کی۔ عراقچی نے مزید کہا کہ ملک بھر کے ائمہ جمعہ عوام کو آگاہی دینے اور ملکی مسائل کی وضاحت میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر اُن شہداء کے اہل خانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو صہیونی رژیم کے 12 روزہ حملے کے دوران دفاعِ وطن میں شہید ہوئے۔
آپ کا تبصرہ