سید عباس عراقچی
-
ایرانی عوام اور قیادت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غاصب اسرائیلی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی عوام اور اعلیٰ قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اس کا فوری، فیصلہ کن اور طاقتور جواب دیا جائے گا۔
-
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور اسلام آباد مفاہمت پر تبادلہ خیال
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور اسلام آباد مفاہمت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ میں اہم رابطہ، ایران۔امریکا امن معاہدے کا خیرمقدم
جاپانی وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی بحرانوں کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
-
ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے درمیان جمعہ کے روز ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے اہم رابطے، اہم امور پر تبادلہ خیال
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے۔
-
عرب امارات ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست شریک تھا، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت میں براہ راست شریک تھا۔
-
عراقچی برکس اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
-
سلطان عمان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مسقط میں اہم ملاقات
سلطان عمان اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی مسقط میں ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
بہترین مسودے پر کام جاری، جمعرات کو وٹکاف سے ملاقات کا امکان ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاملے کا واحد حل سفارت کاری ہے، بہتر معاہدے کے لئے اچھے مسودے پر کام جاری ہے۔
-
امریکہ کے ساتھ مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ جنیوا روانہ
ایرانی وزیر خارجہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے جنیوا روانہ ہوگئے۔
-
یورپی یونین ایران کے بارے میں اپنا غیر تعمیری مؤقف تبدیل کرے، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے قبرص کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین کی حالیہ پالیسیاں، بالخصوص پاسداران انقلاب کے خلاف اقدامات اور غزہ میں صہیونی مظالم پر خاموشی سے خطے میں عدم توازن بڑھ گیا ہے۔
-
ایران کے حقوق اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیرونی دباو کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق، وقار اور عظمت پر کسی قسم کا سودا نہیں کیا جائے گا گا۔
-
عراقچی کی علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، مسقط مذاکرات پر تبادلہ خیال
سید عباس عراقچی نے علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے باہمی اعتماد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
ایران اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال
ایران اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، علاقائی و بین الاقوامی حالات، ایران کے اندر حالیہ واقعات اور عالمی فورمز میں تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
-
سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرکے امریکہ اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرکے امریکہ اپنے جرائم دنیا کی نظروں سے پنہاں نہیں کرسکتا۔
-
امریکہ دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف دھکیل رہا ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روسی طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر دنیا کو بے نظمی اور جنگل کے قانون کی طرف لے جا رہا ہے۔
-
ایران-روس اسٹرٹیجک معاہدہ عالمی امن و سلامتی کا ضامن ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ماسکو میں روسی دانشوروں، مفکرین اور محققین سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹرٹیجک شراکت داری کا معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے قومی مفادات کا تحفظ کرتا ہے، بلکہ یہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی ایک فیصلہ کن عنصر ہے۔
-
مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس کھڑے ہیں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیل کی مسلط کردہ حالیہ 12 روزہ جنگ اور جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ممکنہ نئے حملے کی اطلاعات نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ ہماری مسلح افواج ہر ممکنہ حالت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا آذربائیجان کا دورہ؛ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اتوار کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
-
قومی طاقت اور اقتدار کی تقویت لازمی ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملک بھر میں نمائندگانِ ولی فقیہ اور ائمہ جمعہ کے قومی اجلاس میں شرکت کی اور ملکی خارجہ پالیسی و روابط میں حالیہ تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔
-
عراقی رہنما سید محسن حکیم کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
عراق کی الحکمۃ الوطنی پارٹی کے نائب سربراہ سید محسن حکیم نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں عراق کے حالیہ انتخابات اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
-
یورپی اور امریکہ ایران کے خلاف بحران میں اضافہ چاہتے ہیں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی تین ممالک کی اشتعال انگیزی کے باعث قاہرہ معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔
-
خزر گورنرز کا اجلاس ایران کی متحرک اور مؤثر علاقائی پالیسی کی علامت ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ رشت میں بحیرہ خزر گورنرز اجلاس ہمسایہ ممالک کے ساتھ کامیاب تعلقات اور تعاون کی علامت ہے۔
-
امریکہ اصولوں کے بجائے طاقت پر مبنی عالمی نظام تشکیل دینے کی تلاش میں ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی قانون کے بجائے طاقت پر مبنی عالمی نظام تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں، جو عالمی مساوات اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔
-
جنگ پر ایرانی وزارت خارجہ کی عالمی کانفرنس، 350 سے زائد قومی و بین الاقوامی شخصیات کی شرکت
ایران کی وزارتِ خارجہ کی میزبانی میں جنگ کے بارے میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں 350 ایرانی و غیر ملکی مہمان شریک ہوئے، جن میں سفارتی وفود اور ممتاز دانشور شامل ہیں۔