مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اتوار کو جمہوریہ آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اس دورے میں ایرانی وزیر خارجہ آذربائیجان کے صدر، وزیر خارجہ اور ملک کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں ایران اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور خطے کے مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ