مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی دھمکی آمیز بیان بازی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بھی اسرائیل کے ساتھ کچھ ادھورے حساب باقی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخری مرتبہ جب آپ نے معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی تھی تو ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر سامنے آیا تھا۔ کیا آپ دوبارہ اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں؟ ضرور آزمائیں، لیکن محتاط رہیں، کیونکہ ایران کے بھی آپ کے ساتھ کچھ حساب باقی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں اور اس کے اسرائیل پر پڑنے والے نتائج کی بھی پروا نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ