19 اکتوبر، 2026، 9:09 AM

دشمن کی حماقت پر مبنی فیصلوں کا بے صبری سے انتظار ہے، جنرل عبداللہی

دشمن کی حماقت پر مبنی فیصلوں کا بے صبری سے انتظار ہے، جنرل عبداللہی

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے امریکی اور صہیونی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی مہم جوئی کا جواب ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی نے امریکی اور صہیونی دشمن کی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی قیادت، عوام، حکام اور مسلح افواج اپنے عزم و ارادے پر مضبوطی سے قائم ہیں اور وہ دشمن کے احمقانہ فیصلوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، میجر جنرل عبداللہی نے کہا کہ امریکی اور صہیونی حکمران جو نعرے لگاتے ہیں، اگر ان پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتے تو اب تک ایسا کرچکے ہوتے۔ گزشتہ جنگوں میں بھی دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنے، ایران کو تقسیم کرنے اور اسے تباہ کرنے کے نعروں کے ساتھ میدان میں اترا، لیکن آج صورت حال اس کے برعکس ہے؛ دشمن خود زوال اور تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ طاقتور ایران پوری استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اب عمر رسیدہ ہوچکے ہیں اور ان میں اپنی جگہ سے اٹھنے کی صلاحیت بھی نہیں رہی۔ امریکی معاشرہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے باشندے بخوبی جانتے ہیں کہ دشمن کو سنگین بنیادی کمزوریوں کا سامنا ہے۔

ایرانی فوجی کمانڈر نے خبردار کیا کہ دشمن کی جانب سے آئندہ کسی بھی غلط اندازے کا نتیجہ ماضی کے مقابلے میں مختلف اور زیادہ شدید ردعمل کی صورت میں نکلے گا۔

میجر جنرل عبداللہی نے ایران کی قیادت، عوام، حکام اور طاقتور مسلح افواج کے عزم و ارادے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن اس عزم کو بارہا آزما چکا ہے، لیکن آزمائی ہوئی چیز کو دوبارہ آزمانا غلطی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران دشمن کے احمقانہ فیصلوں کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے اور خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے اگلی کاروائی پہلے سے کہیں زیادہ قریب، تباہ کن اور دشمن کے لیے ناقابلِ یقین ہوگی۔

News ID 1942209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha