مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد نے دارالحکومت صنعاء اور کئی دیگر صوبوں پر 110 فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کے حملوں میں دارالحکومت صنعاء کے علاوہ الحدیدہ، تعز، عمران، حجہ، صعدہ، الجوف، الضالع اور مأرب صوبوں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے خمیس مشیط اور طائف کے فضائی اڈوں سے اڑنے والے ایف 15 اور ٹائفون جنگی طیاروں کے ذریعے کیے گئے، جبکہ میزائل حملے نجران کے علاقے سے کیے گئے۔
یحییٰ سریع نے اس سے قبل اس حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریاض کی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف حالیہ کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے اب تک کیے جانے والے مجموعی فضائی اور میزائل حملوں کی تعداد 2,652 ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ