18 اکتوبر، 2026، 9:29 PM

کسی بھی نئی فوجی مہم جوئی کا تباہ کن جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، محسن رضائی

کسی بھی نئی فوجی مہم جوئی کا تباہ کن جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، محسن رضائی

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں سے بھی زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار کرلیا ہے، جو کسی بھی نئی فوجی مہم جوئی کی صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے کسی بھی نئی فوجی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پہلے سے زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، محسن رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے بار بار دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کی مسلح افواج نے 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں میں استعمال کیے گئے منصوبوں سے بھی زیادہ تباہ کن حکمت عملی تیار کرلی ہے، جسے کسی بھی نئی فوجی مہم جوئی کی صورت میں بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ ایران کا نیا عملی منصوبہ ان اصولوں اور طریقہ کار کے مطابق نہیں ہوگا جن سے مخالفین واقف ہیں۔

News ID 1942198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha