18 اکتوبر، 2026، 5:44 PM

قصاب غزہ و لبنان کی حزب الله لبنان کے خلاف ہرزہ سرائی

قصاب غزہ و لبنان کی حزب الله لبنان کے خلاف ہرزہ سرائی

غاصب صیہونی وزیرِاعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ جب تک حزب الله کے پاس ہتھیار ہوں گے، سیکورٹی زون (جنوبی لبنان) میں اسرائیلی فوج موجود رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قصاب غزہ اور لبنان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے لبنانی حکومت کی جانب سے حزب الله کو غیر مسلح کرنے اور اس تحریک کی فوجی صلاحیتوں کو ختم کرنے کی اہلیت پر اعتماد نہیں ہے۔

نتن یاہو نے اسرائیلی ریڈیو ’’103 ایف ایم‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حزب الله اپنے ہتھیار اپنے پاس رکھے گی، اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے اس علاقے میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی جسے انہوں نے ’’سکیورٹی زون‘‘ قرار دیا ہے۔

طفل کش نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل جب بھی ضروری سمجھے گا، حزب الله کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

بچوں کے قاتل نے اس حزب الله کو ختم کرنا اپنا حتمی ہدف قرار دیا ہے۔

غاصب صیہونی وزیرِاعظم نے مزید دعویٰ کیا کہ حزب الله ماضی کے مقابلے میں کمزور ہو چکی ہے۔

قصاب غزہ و لبنان نے کہا کہ اس تحریک کے پاس پہلے تقریباً ڈیڑھ لاکھ میزائل اور گولے تھے، جن سے اسرائیل کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔اس کے مطابق یہ مقبوضہ علاقوں کے باشندوں کے لیے ایک بڑا خطرہ تھے۔

News ID 1942204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha