مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن مجمعِ طلابِ سکردو کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق صدارتی انتخابات میں شیخ ساجد حسین محمدی نے 114 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدِمقابل حجت الاسلام محمد نذیر عرفانی 85 ووٹ حاصل کر سکے۔ انتخابات میں 5 ووٹ مسترد قرار دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل میں مجموعی طور پر 260 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 210 نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، یوں ووٹنگ کی شرح 81 فیصد رہی۔ انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر شیخ ساجد حسین محمدی کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں، ووٹرز اور مجمع کے معزز اراکین کا تعاون، شرکت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ