19 اکتوبر، 2026، 6:00 PM

غاصب صیہونی حکومت کی چار عرب ممالک کی سرحدوں پر مشکوک سرگرمیاں

غاصب صیہونی حکومت کی چار عرب ممالک کی سرحدوں پر مشکوک سرگرمیاں

غاصب صیہونی حکومت کے سکیورٹی ذرائع نے چار عرب ممالک کی سرحدوں کے قریب اس حکومت کی سرگرمیوں کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب نے غزہ کی پٹی کے علاوہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر مصر، اردن، شام اور لبنان کے ساتھ نام نہاد بفرزونز اور سکیورٹی رکاوٹیں قائم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت اردن کی سرحدوں پر افراد کی دراندازی اور ڈرون حملوں کی روک تھام کے لیے نئی سکیورٹی رکاوٹیں قائم کی جا رہی ہیں، جبکہ اس علاقے میں مزید صہیونی فوجی بھی تعینات کیے جائیں گے۔

اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اپنے وہمی تصورات کو سکیورٹی دستاویز کا نام دیتے ہوئے ان اقدامات کو ایران، حماس اور حزب اللہ کا مقابلہ کرنے سے جوڑا تھا۔

نیتن یاہو کے مخالف دھڑوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ سکیورٹی دستاویز انتہائی سطحی ہے اور اسے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے مقابلے میں نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے مقصد سے پیش کیا گیا ہے۔

News ID 1942221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha