مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتہا پسند صہیونی وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ نے غزہ کی 60 فیصد زمین پر قبضہ کرکے اسے مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے اور لبنان کے بعض حصوں کو بھی اسرائیلی کنٹرول میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل وہ مغربی کنارے میں بھی غزہ جیسی فوجی کارروائیوں اور اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی حمایت کر چکے ہیں۔
اسموتریچ نے ایک بار پھر غزہ اور لبنان کے علاقوں پر قبضے کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی 60 فیصد زمین اپنے قبضے میں لے کر اسے مقبوضہ علاقوں کا حصہ قرار دینا چاہیے۔
اسموتریچ نے لبنان کے حوالے سے بھی اسی طرح کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے بعض علاقوں کو اسرائیلی کنٹرول میں شامل کیا جانا چاہیے اور اس کی حد ان مقامات تک ہونی چاہیے جہاں اسرائیلی فوج تعینات ہے۔
اسرائیلی وزیر نے اس سے قبل بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اختیار کیے گئے طریقۂ کار کو مغربی کنارے میں بھی دہرایا جانا چاہیے۔
اسموتریچ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں سیکڑوں نئے رہائشی مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ