27 جنوری، 2023، 1:20 PM

غاصب صہیونیوں کے جنین پر وحشیانہ حملے کے بعد غزہ پر بھی حملے

غاصب صہیونیوں کے جنین پر وحشیانہ حملے کے بعد غزہ پر بھی حملے

جنین کیمپ پر 2023 کے مہلک ترین حملے کے بعد غاصب اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کو علی الصبح غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جس میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم نو فلسطینی شہید ہوئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ جمعے کو علی الصبح غاصب اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ 

فلسطین الیوم کے نامہ نگار نے بتایا کہ صہیونی طیاروں نے غزہ میں المغازی کیمپ میں  فلسطینی مقاومت کے 13ویں بٹالین کے مرکز کو 15 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اس حملے سے محصور پٹی میں بچوں اور خواتین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

فلسطینی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شمالی غزہ میں مقاومتی فورسز کے فضائی دفاع نے فضائی حملوں کا مقابلہ کیا۔

عزالدین قسام بریگیڈز نے بھی اعلان کیا کہ مقاومتی فضائی دفاع نے قابض صہیونی حکومت کے فضائی حملوں کا مقابلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی مقاومتی فورسز نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کی جانب راکٹ داغے۔

درایں اثنا غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ سے آنے والے راکٹوں کو آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فلسطینی حملوں کے بعد غزہ کی سرحد پر واقع نیرعام اور مفلاسیم کی بستیوں میں سائرن بج گئے۔

یاد رہے کہ غزہ پر حملہ جنین کے پناہ گزین کیمپ پر حملے کے ایک روز بعد ہوا جب اسرائیلی فوج نے جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر حملہ کیا جس میں کم از کم نو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

News ID 1914408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha