9 ستمبر، 2024، 10:36 AM

غرب اردن، صہیونی طیاروں کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری

غرب اردن، صہیونی طیاروں کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری

صہیونی فضائی طیاروں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فضائیہ نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

گذشتہ رات نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

دراین اثنا طولکرم پناہ گزین کیمپ پر بھی صہیونی فورسز نے دوبارہ حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بلڈوزر کے ساتھ کیمپ پر حملہ کیا۔

بیت لحم سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان العبیدیہ میں ہونے والے تصادم میں ایک فلسطینی جوان زخمی ہوگیا ہے۔

بیت المقدس میں صہیونی فوج نے ایک فلسطینی کا گھر مسمار کردیا ہے۔

نور شمس پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے صہیونی فوج نے آب رسانی کا نظام تباہ کردیا ہے۔

News ID 1926515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha