5 جنوری، 2023، 12:02 PM

صہیونی فوج کے حملے میں 16 سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت

صہیونی فوج کے حملے میں 16 سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت

مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان صہیونی فورسز نے مغربی کنارے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سما نیوز نے فلسطینی ذرائع کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ مغربی کنارے میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فوج نے حملے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی الیوم نیوز ویب سائٹ کے مطابق مقتول -جس کی شناخت 16 سالہ عامر ابو زیتون کے نام سے ہوئی ہے- کو غاصب اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کی صبح نابلس شہر کے قریب واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرنے کے بعد سر میں گولی مار دی تھی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے بلاطہ کیمپ کے مرکز میں گھس کر کیمپ کا کئی طرف سے محاصرہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

ان جھڑپوں کے نتیجے میں 16 سالہ فلسطینی نوجوان عامر ابو زیتون صہیونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا جبکہ دو دیگر فلسطینی نوجوان بھی زخمی ہوئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے بھی ہے کہا کہ کیمپ کے قریب ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈرون بلاطہ کیمپ کے قریب فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کر رہے تھے جس دوران صہیونی فوجی دستوں نے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایمبولینسوں کو بھی پناہ گزین کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا اور نابلس کے مشرق میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مسلح تصادم جاری ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی مجاہدین نے قابض فوج پر گولیاں چلائیں اور ان پر دستی بم پھینکے، جھڑپوں کے دوران قابض فوج کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا گیا۔
 

News ID 1914026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha