مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن مختلف فلسطینی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں کئی فلسیطنی شہید و زخمی ہو جاتے ہیں اور یا ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع علاقے المساکن پر حملہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی جس میں ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان حمزہ الاشقر شہید ہو گیا۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے دیگر علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا اور صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہونے والے کئی فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
فلسطین کی تحریک مزاحمت کے ایک گروہ عرین الاسود نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ المساکن پر صیہونی جارحیت کا فلسطینیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جہاں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں غاصب صیہونیوں پر فلسطینیوں کے حملوں میں مغربی کنارے اور دریائے اردن کے علاقوں میں اتنی شدت آگئی ہے کہ صیہونی فوجی اورسیاسی ذرائع ان حملوں کا مقابلہ کرنے سے اپنی عاجزی و ناتوانی کا اظہار کرچکے ہیں اور ان حملوں میں مزید شدت اور پھیلاؤ کے خطرے کی وارننگ دے چکے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے نابلس کے مشرقی علاقے کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
News ID 1914591
آپ کا تبصرہ