اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی جوان شہید

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر بیت اللحم میں آپریشن کے دوران ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر بیت اللحم میں آپریشن کے دوران ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہر بیت اللحم میں کارروائی کے دوران 15 سالہ نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا جب کہ چھاپے کے دوران  11 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 15 سالہ طاہر مظہر بیت اللحم کے پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھا جسے اسرائیلی فوج نے سینے پر گولی مار کر شہید کیا۔

News Code 1882484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =