اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید

فلسطین کے شہر بیت اللحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے شہر بیت اللحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ  فلسطینی بچہ شہید ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران دو فلسطینی شہری اسرائیلی بربریت اور درندگی کا نشانہ بن گئے ۔
 13 سالہ فلسطینی بچہ عبدالرحمان عبداللہ مغربی کنارے کے شہر بيت اللحم کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی درندگی کا نشانہ بنا۔ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران سینے پر گولی مار کر عبدالرحمان کو شہید کردیا۔ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوجیوں نے 18 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

News Code 1858643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha