مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل فوجیوں نے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 16 سے 21 سال کی عمر کے 4 فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ سرائیل اور سعودی عرب کی فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کے خلاف بربریت جاری ہے۔اسرائیل کے مشرقی مغربی کنارے اور شمالی مشرقی علاقے ہیبرون میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں اسرائیلی فوجیوں نے 4 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا جن کی عمریں 16 سے 21 سال بتائی جاتی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ 21 سالہ احمد کوازبی، 20 سالہ مہاند کوازبی اور اعلیٰ کوازبی نے مقبوضہ بیت المقدس میں فوجیوں پر چاقوؤں سے وار کرنے کی کوشش کی جس پر فوجیوں نے فائرنگ کر کے تینوں کو شہید کردیا۔ دوسری جانب صیہونی فوج کی جانب سے بربریت کا دوسرا واقعہ مغربی کنارے میں پیش آیا جہاں 16 سالہ نوجوان خلیل شلالدا کو چاقو رکھنے پرفائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبرسے اب تک اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کر کے 143 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے جب کہ اسرائیل کی جانب سے ہمیشہ یہی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے فوجیوں پر چاقوؤں سے وار کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسرائیل فوجیوں نے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 16 سے 21 سال کی عمر کے 4 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے اسرائیل اور سعودی عرب کی فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کے خلاف بربریت جاری ہے۔
News ID 1860904
آپ کا تبصرہ