3 اکتوبر، 2026، 10:45 AM

جارحیت کی صورت میں ایران نئی تیکنیکی صلاحیتوں سے دشمن کو حیران کردے گا، جنرل ایزدی

جارحیت کی صورت میں ایران نئی تیکنیکی صلاحیتوں سے دشمن کو حیران کردے گا، جنرل ایزدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ نئی جارحیت کی صورت میں ایرانی مسلح افواج میدان جنگ میں نئی اور غیر متوقع تکنیکی صلاحیتیں استعمال کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہے کہ اگر دشمن کی جانب سے نئی جارحیت کی گئی تو ایران کی مسلح افواج نئی تکنیکی حیرتوں کو بروئے کار لائیں گی۔

میجر جنرل مصطفی ایزدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، بالخصوص سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے زمینی، فضائی، فضائی دفاع اور بحری شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج مختلف اقسام کی ٹیکنالوجیز استعمال کر رہی ہیں، جن میں سے بعض کو پہلے ہی میدان جنگ میں استعمال کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر ٹیکنالوجیز کو مستقبل میں بروئے کار لایا جائے گا۔

News ID 1941833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha