12 اپریل، 2025، 2:14 PM

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے علاقائی استحکام کو فروغ ملے گا، عراقی وزیر خارجہ

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے علاقائی استحکام کو فروغ ملے گا، عراقی وزیر خارجہ

عراقی وزیر خارجہ نے ایرانی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ سے ملاقات میں امید ظاہر کی کہ عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات علاقائی استحکام کے حصول میں مثبت نتائج کا باعث بنیں گے۔ 

ترکی میں انطالیہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

فریقین نے علاقائی صورت حال بالخصوص شام، لبنان اور یمن پر تبادلہ خیال کیا۔ 

عراقی وزیر خارجہ نے مشترکہ چیلنجوں کے حل کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ 

اس موقع پر ایرانی عہدیدار نے عراقی وزیر خارجہ کو تہران ڈائیلاگ کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

News ID 1931790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha