18 مئی، 2023، 3:19 PM

ایران اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں، آیت اللہ رئیسی

ایران اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے پاکستان کے امن و امان کو ایران کی سلامتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے خطے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی بہت اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا غیر ملکی مداخلت خطے کے مسائل کا حل نہیں ہو سکتی بلکہ غیر ملکیوں کی خطے میں موجودگی خطرہ کا باعث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کا تعلق دونوں ملکوں کے عقائد سے ہے، کہا کہ آج ایران اور پاکستان موجودہ تعلقات کی سطح کو بلند ترین سطح پر پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ایران اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، کہا کہ پاکستانی قوم باشعور، غیور اور انقلابِ اسلامی کی حامی قوم ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ شروع سے ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات مختلف شعبوں میں فعال رہے ہیں اور روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سرحدوں سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک اور اسلامی ممالک کے درمیان سرحدی تبادلے سمیت سلامتی کو بہتر بنانے کا ذریعہ ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے امن و امان کو ایران کی سلامتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے خطے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی بہت اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا غیر ملکی مداخلت خطے کے مسائل کا حل نہیں ہو سکتی بلکہ غیر ملکیوں کی خطے میں موجودگی خطرہ کا باعث ہے۔

News ID 1916558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha