مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی صدر بشار الاسد نے اپنے ایرانی ہم منصب کا صدارتی محل میں استقبال کیا ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں صدور کی سربراہی میں شام اور ایران کے اعلیٰ وفود کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی شامی صدر بشار الاسد کی دعوت پر آج تہران سے شام کے دارالحکومت کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم ایرانی صدر کا دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شامی وزیر معیشت و خارجہ تجارت محمد سمیر الخلیل نے استقبال کیا۔ 2011ء میں غیر ملکی حمایت یافتہ جنگ کے بعد کسی بھی ایرانی صدر کا شام کا یہ پہلا دورہ ہے۔
مزید تفصیلات کچھ دیر بعد......
آپ کا تبصرہ