1 مئی، 2023، 11:10 PM

بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی امور کی ایرانی صدر سے ملاقات؛

بھارت کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں توسیع چاہتے ہیں، آیت اللہ رئیسی

بھارت کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں توسیع چاہتے ہیں، آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے بھارتی قومی سلامتی کے امور کے مشیر اجیت ڈول سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران بھارت کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے تہران میں ایران کے صدر سے ملاقات کی اور باہمی امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ عالمی حالات بدل رہے ہیں اور خطے اور بین الاقوامی سطح پر نئے بلاک وجود میں آرہے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس اس کے واضح نمونے ہیں۔

صدر رئیسی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک روابط کو مزید مستحکم کرتے ہوئے باہمی مفادات کا بہتر تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان اور دیگر خطے کے مسائل حل کرنے میں اچھے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پر بھارتی مشیر نے عالمی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر دنیا ترقی کے مراحل طے کررہی ہے۔ بھارت عالمی حالات کے تناظر میں خطے کے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

News ID 1916209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha