9 ستمبر، 2023، 2:31 PM

ایرانی صدر کی تاجکستان کے یوم آزادی پر تاجک ہم منصب کو مبارکباد

ایرانی صدر کی تاجکستان کے یوم آزادی پر تاجک ہم منصب کو مبارکباد

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے تاجکستان کے صدر کے نام ایک پیغام میں ملک کے یوم آزادی پر صدر اور عوام کو مبارکباد دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے تاجک ہم منصب جناب امام علی رحمان کے نام ایک پیغام میں دوست اور برادر جمہوریہ تاجکستان کی آزادی کی سالگرہ کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے ثقافتی، تاریخی اور لسانی مشترکات، باہمی مفادات اور اعلیٰ درجے کے وفود کے تبادلے نے دوطرفہ تعاون کی توسیع اور تسلسل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ مشترکہ کوششوں کی روشنی میں ہم تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی مفادات، علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی ترقی کا مشاہدہ کریں گے۔ 

News ID 1918768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha