آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی
-
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے
کراچی آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔
-
پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، صدر رئیسی
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
-
ایرانی صدر کی لاہور میں مزار علامہ اقبال (رح) پر حاضری+ تصاویر
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بلکہ احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
-
ایرانی صدر کی پاکستان آمد، دوستی کا پودا بھی لگایا
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں پاک ایران دوستی کا پودا بھی لگایا۔
-
ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر عام تعطیل کا اعلان
کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
-
پاکستان: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کی عوام سے ایرانی صدر کے پرتپاک استقبال کی درخواست
پاکستان میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے اس ملک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے آئندہ دورہ اسلام آباد میں ان کا بھرپور استقبال کریں۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
پاکستانی میڈیا کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
-
ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم کا جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں پے درپے شکستوں اور ناکامیوں کے بعد صیہونی حکومت اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرکے اپنی ذلت آمیز شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
-
خطے کی حکومتیں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بے عملی کا شکار ہو چکی ہیں، صدر رئیسی
ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے قطر کے امیر سے ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین کے حوالے سے خطے کی حکومتوں کے غیر فعال کردار اور بے عملی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
-
ترکمانستان اور ایرانی صدور کی ٹیلیفونک گفتگو؛
غزہ میں امریکی پشت پناہی میں جاری مظالم سے انسانیت غضبناک ہے
ترکمانستان کے صدر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ آج غزہ کے مظلوم عوام پر صیہونی حکومت اور امریکہ کے مظالم کی وجہ سے نہ صرف پوری دنیا کے مسلمان بلکہ انسانیت غضبناک ہے۔
-
غزہ میں جاری نسل کشی پر انسانیت شرمسار ہے، ایرانی صدر
آیت اللہ رئیسی نے پارلیمنٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، انسانیت کے خلاف جرم اور اس پر انسانیت شرمسار ہے۔
-
عالمی استکبار سے جنگ میں ایمان کو ضرور فتح حاصل ہو گی، صدر رئیسی
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کی رات صوبہ کردستان کے صوبائی دورے کے پہلے دن میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو؛
صہیونیوں کو زمینی کاروائی میں طوفان الاقصیٰ سے بھی بدتر شکست اٹھانی پڑی
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ غزہ میں زمینی آپریشن میں صیہونیوں کی حالیہ شکست طوفان الاقصیٰ آپریشن میں ناکامی سے کہیں زیادہ سنگین تھی۔
-
فلسطینی قوم کو دنیا اور اسلامی ممالک کی موثر حمایت کی ضرورت ہے، صدر رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر رئیسی نے کہا کہ آج پہلے سے کہیں زیادہ فلسطینی قوم کو صیہونی حکومت کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لیے دنیا کی موثر حمایت اور بالخصوص اسلامی ممالک کے متحدہ موقف کی ضرورت ہے۔
-
روسی وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے ملاقات، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر رئیسی نے تاکید کی کہ مجھے امید ہے کہ تہران میں قفقاز کے تعاون کے اجلاس کے نتائج خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کی تقویت کا باعث بنیں گے۔
-
بائیڈن کا حالیہ بیان صیہونی رجیم کے جعلی ہونے کا اعتراف ہے، صدر رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر رئیسی نے امریکی صدر کے حالیہ بیان کہ "اگر اس خطے می صیہونی حکومت موجود نہ ہوتی تو امریکہ اسے بنانے کے لیے تگ و دو کرتا" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان غاصب صیہونی رجیم کے جعلی ہونے کا ناخواستہ امریکی اعتراف ہے۔
-
مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی حتمی پالیسی ہے، صدر رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی حتمی پالیسی ہے۔
-
ایرانی صدر کی فرانسوی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو؛
صیہونی رجیم کے وحشیانہ اقدامات نازیوں کے طرز عمل کی یاد تازہ کر رہے ہیں، صدر رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے فرانسیسی صدر ٹیلی فون کے جواب میں کہا کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے جو کچھ کیا وہ دراصل ان جرائم اور فلسطینی عوام کے ساتھ سات دہائیوں سے جاری قتل و غارت، ظلم اور ناانصافی کا ردعمل تھا۔
-
غاصب اسرائیل مزاحمت کے ہاتھوں شکست پر بوکھلا کر فلسطینی شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے، صدر رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غاصب صیہونی رجیم مزاحمتی فورسز کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے نہتے فلسطینی شہریوں پر بمباری کر رہی ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان کی مہر نیوز سے گفتگو؛
اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کا خطاب قابل تعریف تھا/جو بھی قرآن کو ختم کرنا چاہے گا وہ تباہ ہو جائے گا
سربراہ امت واحدہ پاکستان نے ایرانی صدر کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کے مختلف پہلووں کو بیان کرتے ہوئے قرآن کے دفاع کو قابل تعریف قرار دیا۔
-
ایرانی صدر کی تاجکستان کے یوم آزادی پر تاجک ہم منصب کو مبارکباد
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے تاجکستان کے صدر کے نام ایک پیغام میں ملک کے یوم آزادی پر صدر اور عوام کو مبارکباد دی۔
-
اربعین میں زائرین کی شاندار میزبانی پر عراق کی حکومت اور عوام کا شکریہ، ایرانی صدر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے اربعین حسینی (ص) کی شاندار مشی پر عراقی حکومت اور عوام کی تعریف کی۔
-
ترک وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے ملاقات؛
امید ہے ایران اور ترکیہ کے درمیان تعاون کی سطح میں مزید بہتری آئے گی، صدر رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ایران اور ترکیہ کے ثقافتی اور تاریخی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صدر اردوغان کے نئے دور صدارت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی سطح میں مزید بہتری آئے گی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ؛ کون کون ساتھ ہوگا؟ شیڈول جاری
ایرانی صدر، کابینہ کے 4 وزراء کے ہمراہ وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا کا دورہ کریں گے، تاکہ لاطینی امریکی ممالک کی صلاحیتوں سے آمدنی پیدا کرنے اور تعلقات قائم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔
-
ایران کی عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس؛
سماجی مسائل کے حل کے لیے ملک کی تینوں قوتوں کا تعاون ضروری ہے
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ملک کے اعلیٰ حکام کی ایک نشست ہوئی جس میں عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شرکت کی اور ملک کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔
-
انقلاب اسلامی کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف ادیان کے مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران میں مختلف ادیان اور مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی انقلاب اور اس کی کامیابیاں اور ثمرات تمام ایرانی عوام سے متعلق ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی قوم یا مذہب سے ہو۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نیویارک روانہ ہو گئے
ایران کے صدر پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے۔
-
ایس او سی سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر؛
ایرانی صدر کی کرغیز اور تاجک ہم منصبوں سے ملاقات
ایران کے صدر نے اپنے تاجک ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اپنے کرغز ہم منصب سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنے تکنیکی اور سائنسی تجربات شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
رئیسی اور پیوٹن کی ازبکستان میں دو طرفہ ملاقات؛
دو طرفہ تعاون کا نیا معاہدہ آخری مراحل میں/80 بڑی روسی کمپنیاں اگلے ہفتے ایران کا سفر کریں گی،پیوٹن
ایران اور روس کے صدور نے جمعرات کو ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کی سائڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات کی، روسی صدر نے اپنے ایرانی منصب سے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تعاون کے نئے معاہدے پر کام آخری مراحل میں ہے۔