12 مارچ، 2023، 12:59 PM

ایران کی عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس؛

سماجی مسائل کے حل کے لیے ملک کی تینوں قوتوں کا تعاون ضروری ہے

سماجی مسائل کے حل کے لیے ملک کی تینوں قوتوں کا تعاون ضروری ہے

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ملک کے اعلیٰ حکام کی ایک نشست ہوئی جس میں عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شرکت کی اور ملک کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، سپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام غلام حسین محسنی اژہ ای کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر نے ملک کے مالی سال 1402 کے بجٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی اور حکومت کی جانب سے ساتویں ترقیاتی منصوبے کو بہت جلد پارلیمنٹ میں پیش کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تینوں رہنماوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی مسائل کے حل کے لیے ملک کی تینوں قوتوں کا تعاون ضروری ہے لہذا تمام حکام اور ذمہ دار مل کر کام کریں اور عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کر کے معاشرے میں امید پیدا کریں۔

News ID 1915227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha