مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا میں ایک بم دھماکے میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں حکومت نواز امن کمیٹی کے دفتر کے باہر ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی پولیس کے سربراہ عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کا ہدف امن کمیٹی کا دفتر تھا اور ان کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ دھماکا پاکستانی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ایک بڑے آپریشن میں 54 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ