مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے تہران میں نائیجر کے وزیر پیٹرولیم صحابی اومارو کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے اس ملاقات میں کہا کہ نائیجر کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایران افریقا کمیشن کے سربراہی اجلاس میں موجودگی دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کی سطح کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔
رضا عارف نے کہا کہ ایران اور نائیجریا فلسطین اور لبنان کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں جو باہمی تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان معیشت، زراعت، تیل اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
ایرانی نائب صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں میں، اسلامی انقلاب کی بدولت، مغرب کی غیر قانونی اور جابرانہ پابندیوں کے باوجود، ہم نے ملکی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے غیر معمولی ترقی کی ہے اور انقلاب کے تجربات کی بنیاد پر، ہم نائیجیرین حکومت کو موثر ترقیاتی تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔
اس ملاقات کے دوران نائیجر کے وزیر پیٹرولیم نے بندر عباس واقعے پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دونوں قوموں اور حکومتوں کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور ہم دوطرفہ تعاون میں توسیع کے لئے پر امید ہیں۔
صحابی امارو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور تعاون کے حجم کے لحاظ سے ہمارے پاس اچھی گنجائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، تیل اور توانائی کے تین شعبوں میں ایران کو بہت اچھا تجربہ ہے اور نائیجریہ تہران کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے نائب صدر کو نائیجیرین حکومت کی جانب سے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی۔
آپ کا تبصرہ