23 اپریل، 2024، 4:13 PM

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے

کراچی آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کو خوش آمدید کہنے کے لیے شارع فیصل پر وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کی جانب سے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

دورہ کراچی کے دوران ابراہیم رئیسی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے، انہیں جامعہ کراچی کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

وہ بزنس فورم کے شرکا سے ملاقاتیں اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں عشائیے میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر آج کراچی میں عام تعطیل ہے۔

News ID 1923531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha