20 اپریل، 2024، 2:40 PM

پاکستان: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کی عوام سے ایرانی صدر کے پرتپاک استقبال کی درخواست

پاکستان: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کی عوام سے ایرانی صدر کے پرتپاک استقبال کی درخواست

پاکستان میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے اس ملک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے آئندہ دورہ اسلام آباد میں ان کا بھرپور استقبال کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے اس ملک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے آئندہ دورہ اسلام آباد میں ان کا بھرپور استقبال کریں۔

 ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے پہلے سرکاری دورے پر آنے والے دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی اور حوزہ عملیہ عروت الوثقی کی جانب سے پاکستانی عوام سے صدر رئیسی کے پرجوش استقبال کی درخوست کی گئی ہے۔

انہوں نے لاہور میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قابض اسرائیلی رجیم کو حالیہ دندان شکن جواب کو دیکھتے ہوئے پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وہ ایران کی جانب سے تمام مسلمانوں کی اس خواہش کو پورا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا بھرپور استقبال کریں۔

News ID 1923442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha