20 اپریل، 2024، 9:14 AM

ایران کی پالیسی صلح اور تحمل پر مبنی ہے، عبداللہیان کی سربراہ بین الاقوامی ہلال احمر سے گفتگو

ایران کی پالیسی صلح اور تحمل پر مبنی ہے، عبداللہیان کی سربراہ بین الاقوامی ہلال احمر سے گفتگو

ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک میں بین الاقوامی ہلال احمر کی سربراہ سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بین الاقوامی ہلال احمر کی خاتون سربراہ میریانا ایگر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں نے فلسطین سمیت مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہیان نے اس موقع پر فلسطین مخصوصا غزہ میں انسانی امداد کے لئے ہلال احمر کی کوششوں کی قدردانی کی اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ غزہ میں انسانی امداد سیاست ٖغلط پالیسی کی بھینٹ چڑھنے کی وجہ سے ایک بحران میں بدل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران درپیش ہے۔ نتن یاہو کی جانب سے رفح پر حملہ بحران کو مزید سخت کرسکتا ہے۔

عبداللہیان نے کشیدگی میں مزید اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی صبر و تحمل اور صلح پر مبنی ہے۔

اس موقع پر بین الاقوامی ہلال احمر کی سربراہ میریانا ایگر نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

انہوں نے رفح میں درپیش حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کسی قسم کے انسانی بحران سے بچنے کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔

News ID 1923434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha