26 جنوری، 2024، 3:29 PM

غزہ میں قتل عام، اسرائیل کے پاس وقت بہت کم ہے، فن لینڈ

غزہ میں قتل عام، اسرائیل کے پاس وقت بہت کم ہے، فن لینڈ

فن لینڈ کے وزیرخارجہ نے غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ فن لینڈ کے وزیرخارجہ نے غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس بہت کم ہے لہذا غزہ میں جنگ بندی کا جلد فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں عوام پر مظالم کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ امریکہ کی جانب سے غزہ میں مظالم کے لئے صہیونی حکومت کی حمایت پر دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا تھا کہ نتن یاہو حکومت غزہ پر اندھادھند بمباری کرتے ہوئے فلسطینیوں کو جان بوجھ کر غذائی بحران میں مبتلا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں غیر انسانی سلوک کے حوالے سے ہمارا صبر اب ختم ہورہا ہے کیونکہ اس وقت غزہ میں تاریخ کا بدترین انسانی المیہ رونما ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

News ID 1921491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha