26 جنوری، 2024، 4:51 PM

امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر شریک، ہتھیاروں کی نئی کھیپ تل ابیب بھیج دی، صیہونی ذرائع

امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر شریک، ہتھیاروں کی نئی کھیپ تل ابیب بھیج دی، صیہونی ذرائع

عبرانی ذرائع نے مقبوضہ علاقوں میں امریکہ سے ہتھیاروں کی ایک نئی کھیپ کی آمد کی اطلاع دی ہے جو صہیونیوں کے جرائم کے لیے واشنگٹن کی مسلسل حمایت کا واضح اعلان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رجیم کو امریکہ کی طرف سے F-35 اور F-5 لڑاکا طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں سمیت نئے ہتھیاروں کی کھیپ فراہم کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ ایک طرف قابض سرائیلی فوج کی غزہ کے ہسپتالوں اور شہری املاک پر بمباری جاری ہے جب کہ دوسری طرف عالمی بدمعاش امریکہ کی جانب سے اس وحشیانہ جارحیت کی حمایت میں جدید مہلک ہتھیاروں کی نئی کھیپ تل ابیب پہنچا دی گئی ہے۔

ادھر طرف فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر میں امل اسپتال کے کمپاؤنڈ پر بمباری کی جس کے باعث امدادی ٹیمیں زخمیوں کو منتقل کرنے میں ناکام رہیں۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمت کی کاروائیاں جاری ہیں، فلسطین کے مقامی ذرائع کے مطابق قسام بریگیڈز نے خان یونس کے مغرب میں ایک گھر کے اندر موجود غاصب صیہونی فوجیوں کو اینٹی پرسنل راکٹ سے نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1921497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha