26 جنوری، 2024، 4:40 PM

حزب اللہ کی صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

حزب اللہ کی صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

حزب اللہ نے آج مقبوضہ شبعا کے میدانوں پر قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر کم از کم آٹھ راکٹ داغے ہیں۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے قلعہ حنین کے نواح میں صیہونی فوج کے مرکز کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کے ساتھ معالیہ گولان کی چھاونی پر بھی فلق1میزائل داغا ہے۔ 

ادھر صہیونی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے جبل الشیخ کے علاقے پر میزائل داغا گیا ہے تاہم جواب میں

صیہونی فوج کے توپ خانے نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے کفر شوبا، کفر حمام اور حلتا پر بھی شدید گولہ باری کی۔

News ID 1921495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha