مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں غاصب صیہونی فوج کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے غیور فلسطینی عوام اور بہادر مزاحمت کی حمایت میں غاصب صہیونی فوج کے ٹھکانے العباد اور خربہ ماعر کو میزائل سے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ غزہ جنگ کے آغاز سے ہی فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں غاصب صیہونی رجیم کے خلاف کاروائیاں کرتی آرہی ہے۔
آپ کا تبصرہ