22 جنوری، 2024، 4:15 PM

غزہ میں اسرائیلی قتل عام کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ اقوام متحدہ

غزہ میں اسرائیلی قتل عام کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونی گوتریش نے غزہ میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو اندوہناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونی گوتریش نے غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو دلخراش قرار دیتے ہوئے قابل مذمت قرار دیا اور صہیونی وزیراعظم کی فلسطینی خودمختار حکومت کی مخالفت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یوگنڈا میں کثیر ملکی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی کاروائی کرتے ہوئے تباہی مچادی ہے جس کی  ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔ غزہ کے مناظر بہت دردناک اور دلخراش ہیں۔ ہمیں غزہ میں اسرائیل مظالم کو روکنے کے لئے اقدمات کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں بیس لاکھ شہری صہیونی حکومت سے متاثر جبکہ 25 ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق گوتریش نے اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل کا فارمولا مسترد کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے سے جنگ مزید طویل ہوگی اور اس کے نتیجے میں خطے اور دنیا کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔
 

News ID 1921422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha