8 جون، 2024، 9:53 AM

اسرائیلی نمائندے کا رویہ قابل مذمت ہے، ترجمان اقوام متحدہ کا شدید ردعمل

اسرائیلی نمائندے کا رویہ قابل مذمت ہے، ترجمان اقوام متحدہ کا شدید ردعمل

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان نے اسرائیلی نمائندے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتریش کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اقوام متحدہ کی جانب سے صہیونی حکومت کو بچوں کے حقوق کو پامال کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرنے پر اسرائیلی نمائندے کے ردعمل کی شدید مذمت کی ہے۔

القدس العربی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ انٹونیو گوتریش کے ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے بچوں کے حقوق کی پامالی پر مشتمل اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بارے میں مکالمے کو لیک کرنے کا اقدام نہایت ہی تشویشناک ہے۔

القدس العربی نے رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے نمائندے گلعاد اردان نے اپنے ایکس کے صفحے پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کو لیک کیا ہے جس کے تحت بچوں کے حقوق کو پامال کرنے پر رواں مہینے کی چودہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی جانب سے صہیونی حکومت کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب صہیونی وزیراعظم نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مذکورہ اقدام سے اقوام متحدہ کا نام تاریخ کی سیاہ فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے کے دوران 15 ہزار سے زائد بچوں کو شہید کردیا ہے جو مجموعی طور پر شہداء کی تعداد کا 40 فیصد ہے۔ اب تک صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ غزہ میں 70 فیصد سے زائد عوامی اور سرکاری املاک تباہ ہوگئے ہیں جن میں اسکول، ہسپتال اور رہائشی عمارتیں شامل ہیں۔

News ID 1924548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha