25 مارچ، 2024، 1:38 PM

اسرائیلی دباو کو خاطر میں نہیں لاتے، غزہ میں انسانی المیہ درپیش ہے، گوتریش

اسرائیلی دباو کو خاطر میں نہیں لاتے، غزہ میں انسانی المیہ درپیش ہے، گوتریش

اقوام متحدہ کے سربراہ نے فلسطینی سرحدی شہر رفح کی گزرگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی گوتریش نے مصر کے دورے کے دوران رفح بارڈر کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق رفح کراسنگ پوائنٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کو قریب سے دیکھنے کے لئے علاقے کا دورہ کیا ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح ناشتہ کرتے وقت پتہ چلا کہ رفح کے علاقے میں موجود فلسطینیوں کے پاس ناشتے میں کھانے کے لئے مناسب خوراک بھی نہیں ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔فلسطینیوں پر ایسے مظالم کی کوئی دلیل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خاتمے کے ساتھ صہیونی یرغمالی بھی رہا ہوجائیں۔ غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کا واحد راستہ رفح کراسنگ بارڈر ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا کے متعدد کارکن صہیونی حملوں کا شکار ہوگئے ہیں اس کے باوجود اقوام متحدہ کی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاکہ بین الاقوامی امداد جاری رہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے عالمی ادارے پر دباو اور الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ صہیونی حکومت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہم صرف انسانی اقدار اور اصول کی پاسداری کرتے ہیں۔

News ID 1922820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha