3 دسمبر، 2024، 10:17 AM

لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیل نے خطرناک کھیل شروع کیا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیل نے خطرناک کھیل شروع کیا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

امریکی ذرائع ابلاغ نے صہیونی فورسز کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو خطرناک کھیل قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد صہیونی حکومت نے کئی مرتبہ اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے اس اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے تل ابیب کو ایک پیغام میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خبری ویب سائٹ آکسیوس نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا کے لئے امریکی نمائندے عاموس ہوکشتائن نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت جنگ بندی کی نگرانی کے لئے موقع دے۔ انہوں نے لبنان پر اسرائیل کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے پیر کی شب لبنان میں 30 مقامات کو نشانہ بنایا ہے جو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ساتھ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

News ID 1928539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha