28 ستمبر، 2024، 8:37 AM

بیروت پر صہیونی حکومت کا حملہ، مغربی ممالک کا اظہار تشویش

بیروت پر صہیونی حکومت کا حملہ، مغربی ممالک کا اظہار تشویش

بیروت پر صہیونی فضائی کے دوبارہ حملوں کے بعد مغربی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت پر صہیونی فضائیہ کے مسلسل حملے جاری ہیں۔ گذشتہ رات صہیونی فوج نے دوبارہ حملہ کیا ہے۔

کینیڈا کی وزیرخارجہ ملانی جولی نے بیروت پر حملے کے بعد لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے گفتگو کرتے ہوئے صہیونی حکومت کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ نہیں ہونا چاہئے۔ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنانی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو کے دوران لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سویلین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ صہیونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے لیکن ظاہر ایسا ہوتا ہے کہ اسرائیل کسی کے قابو نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کو قائل کرنے کے لئے امریکہ پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

News ID 1926969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha