مہر خبررساں ایجنسی فلسطینی تنظیم حماس نے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا ملزم قرار دیا ہے۔
تنظیم کے اعلی رہنما حسام بدران نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ قاہرہ سے زیادہ امید نہیں ہے کیونکہ امریکہ نتن یاہو پر جنگ بندی اور امن معاہدے کے لئے کوئی دباو نہیں لگارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتن یاہو مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے جان بوجھ کر غیر معقول اور ناممکن شرائط پیش کرتے ہیں۔
حماس کے رہنما نے غزہ کی حمایت کرنے پر لبنانی مقاومت کی تعریف کرتے ہوئے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ لبنان کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے واضح موقف اختیار کریں۔
آپ کا تبصرہ