28 نومبر، 2024، 9:33 AM

حزب اللہ کے بعد اسرائیل حماس سے مذاکرات شروع کرنے کا خواہاں، امریکی ذرائع ابلاغ

حزب اللہ کے بعد اسرائیل حماس سے مذاکرات شروع کرنے کا خواہاں، امریکی ذرائع ابلاغ

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل حماس کے ساتھ امن مذاکرات کی کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مقاومت اسلامی کے ساتھ شمالی اور جنوبی سرحدوں پر ایک سال سے زائد عرصہ جنگ میں صہیونی حکومت اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئی جس کی وجہ س مزید ہزیمت سے بچنے کے لئے نتن یاہو کابینہ نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

لبنان میں جنگ بندی کے بعد صہیونی حکومت غزہ میں بھی امن مذاکرات کی کوشش کررہی ہے۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ نتن یاہو حکومت کے اعلی اہلکار اس حوالے سے کوششیں کررہے ہیں۔

باخبر ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ صہیونی اعلی حکام یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مختصر مدت کا معاہدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مستقل جنگ بندی کی کوئی راہ نکل آئے۔

اخبار نے مزید کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد حماس تنہا ہے لہذا معاہدے پر دستخط کے لئے جلد راضی ہوجائے گی۔

صہیونی حکام کی خوش فہمی سے قطع نظر حماس کے رہنماؤں نے ماضی میں ہمیشہ مختصر مدت کی جنگ بندی اور معاہدے کو مسترد کیا ہے۔ فلسطینی تنظیم نے مستقل جنگ بندی اور غزہ میں جارحیت کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1928436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha