3 جون، 2024، 11:41 AM

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل نے صدر جوبائیڈن کی تجویز قبول کرلی

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل نے صدر جوبائیڈن کی تجویز قبول کرلی

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے مشیر نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی تجویز عیب سے خالی نہیں تاہم اسرائیل اس کو قبول کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے مشیر اوفیر فالک نے کہا ہے کہ اسرائیل صدر جوبائیڈن کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرے گا۔

برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ صدر جوبائیڈن کی تجویز میں خامی ہے اس کے باوجود اسرائیل یرغمالیوں کی آزادی کے لئے اس تجویز کو قبول کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن کی تجویز پر تفصیل کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے علاوہ حماس کی مکمل نابودی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے جمعہ کے دن غزہ میں جنگ بندی کے لئے تین مراحل پر مشتمل امن فارمولا پیش کیا تھا۔

حماس نے صدر جوبائیڈن کی تجویز کا استقبال کیا تھا۔ تنظیم کے رہنما سامی ابوزھری نے کہا تھا کہ نتن یاہو یا جوبائیڈن حماس کو نظرانداز نہیں کرسکتے ہیں۔

News ID 1924471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha