4 جولائی، 2024، 1:22 PM

غزہ میں جنگ بندی، قطر کو حماس کا مثبت جواب اور نتن یاہو کی آمادگی کی خبر موصول، نیویارک ٹائمز

غزہ میں جنگ بندی، قطر کو حماس کا مثبت جواب اور نتن یاہو کی آمادگی کی خبر موصول، نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر کو حماس کی طرف سے مثبت جواب اور نتن یاہو نے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے نئی پیشرفت کی خبر دی ہے۔

اخبار کے مطابق جنگ بندی کے لئے ثالثی کرنے والے قطر کو فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے مثبت جواب دیا ہے جبکہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی طرف سے بھی آمادگی کی خبر موصول ہوئی ہے۔

قطری اعلی عہدیدار کے حوالے سے اخبار نے لکھا ہے کہ حماس نے صدر جوبائیڈن کی تجویز پر مثبت جواب دیا ہے دوسری جانب صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے بھی کنیسٹ کے بعض اراکین کے ساتھ گفتگو کے دوران جنگ بند کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن حسام بدران نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جواب دینے اور ثالثی ممالک کے توسط سے صہیونی یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں۔

دراین اثناء صہیونی چینل کان نے کہا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی شرائط میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے علاوہ فلسطین اور مصر کی مشترکہ سرحد سے بھی صہیونی فوج کو انخلاء کرنا ہوگا۔

News ID 1925165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha